پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا ای چالان ادائیگی میں شہریوں کی سہولت کیلئے احسن اقدام

22 Mar 2019

ppic3-outside

بہ تسلیمات میڈیا مانیٹرنگ سنٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔

میڈیا مینیجر

ہینڈآوٹ نمبر203

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا ای چالان ادائیگی میں شہریوں کی سہولت کیلئے احسن اقدام

شہری پنجاب بنک،نیشنل بنک کے علاوہ ، یو بی ایل،ایچ بی ایل۔ایم سی بی کی تمام شاخوں میں ای چالان جمع کرواسکیں گے

محکمہ خزانہ کی منظوری کے بعدای پیمنٹ ، اے ٹی ایم سے بھی ای چالان جرمانہ جمع کروایا جاسکے گا

شہریوں کی سہولت کیلئے ای چالان جمع کروانے کیلئے متعلقہ بینک ایپ بھی متعارف کروائیں گے ۔

شہری اپنے شناختی کارڈ نمبر پر ہونے والے ای چالان آن لائن چیک کرسکتے ہیں۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی

لاہور21مارچ:۔۔۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے ای چالان ادائیگی میں شہریوں کی سہولت کیلئے احسن اقدام لیا ہے شہری پنجاب بنک،نیشنل بنک کے علاوہ پرائیویٹ بنک میں بھی ای چالان کا جرمانہ جمع کروا سکیں گے اس اثنا ء میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اورMCB,HBL,UBLکے مابین الیکٹرانک چالان کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ کی منظوری کے بعد پرائیویٹ بنک اکاونٹ ہولڈز ای پیمنٹ کے ذریعے جرمانہ کی ادائیگی کرسکیں گے۔بہت جلد ون لنک کے ذریعے اے ٹی ایم سے بھی ای چالان جرمانہ جمع کروایا جاسکے گا۔شہری صوبہ بھر میںMCB,HBL,UBLکی تمام شاخوں میں ای چالان جرمانہ ادا کرسکیں گے اس کے علاوہ شہریوں کی سہولت کیلئے ای چالان جمع کروانے کیلئے متعلقہ بینک ایپ متعارف کروائیں گے ۔ترجمان پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی کا کہنا تھا کہ شہری اپنے شناختی کارڈ نمبر پر ہونے والے ای چالان آن لائن چیک کرسکتے ہیں۔اس مقصد کیلئے شہری Echallan.PSCA.GOP.PKپر وزٹ کریں

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *