سیف سٹیز اتھارٹی کا جدیدپولیس یونیفائیڈ کمیونکیشن اینڈ رسپانس سسٹم پنجاب بھر میں لانچ کیلئے تیار

10 Apr 2019

2

بہ تسلیمات میڈیا سینٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔
میڈیا مینیجر
ہینڈ آوٹ نمبر211

سیف سٹیز اتھارٹی کا جدیدپولیس یونیفائیڈ کمیونکیشن اینڈ رسپانس سسٹم پنجاب بھر میں لانچ کیلئے تیار
پُکار15کے ذریعے پنجاب بھرسے آنے والی 15ایمرجنسی کالز کو سینٹرلائیزڈ نظام کے ذریعے سنا اور رسپانس کیا جائے گا:اکبر ناصر خان
پُکار15 جنوبی ایشیا میں اپنی طرز کا واحد اور منفرد ایمرجنسی سسٹم؛ تمام 36اضلاع کیلئے مخصوص سینٹرلائیزڈکال سینٹر اور رسپانس میکنزم تیارکر لیا
پنجاب بھر کے پولیس افسران اورتمام 1200تھانے سیف پولیس نیٹ ورک کے تحت رابطے میں ہوں گے
آئی جی پنجاب،تمام آرپی او/ ڈی پی او روزانہ کی بنیا دپر ہرایمرجنسی کال پررسپانس اور کارروائی کا جائزہ لے سکیں گے
پنجاب بھر میں پولیس اسٹیشن سے لیکر آئی جی آفس تک پیغام کی ترسیل کا نظام وضع کرلیا؛8787ہیلپ لائن کو بھی سینٹرلائیزڈ کر رہے ہیں
سیف سٹی رواں ماہ پُکار15 سسٹم نافذ کرے گی؛ 3ماہ میں پنجاب بھرمیں جرائم اور پولیس رسپانس کا ڈیٹا تجزیے کیلئے تیا رہوگا

پُکار15 سے عوام سوشل میڈیا پربھی شکایات درج کروا سکیں گے؛ جلد ہی 15 کال کو ایف آئی آرکا درجہ مل سکے گا:چیف آپریٹنگ آفیسراکبر ناصر خان 

لاہور10 اپریل:۔۔۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا جدیدپولیس یونیفائیڈ کمیونیکیشن اینڈ رسپانس  سسٹم پنجاب بھر میں لانچ کیلئے تیارکر لیا گیا۔ پُکار15پاکستان اور جنوبی ایشیا میں اپنی طرز کا واحد اور منفرد ایمرجنسی سسٹم ہے جس کے ذریعے پنجاب بھرسے آنے والی 15ایمرجنسی کالز کو سینٹرلائیزڈ نظام کے ذریعے سنا اور ان پر رسپانس کیا جائے گا۔ اس ضمن میں سیف سٹیز اتھارٹی نے پنجاب کے تمام 36اضلاع کیلئے مخصوص سینٹرلائیزڈکال سینٹر اور رسپانس میکنزم تیارکر لیا۔ پنجاب بھر کے پولیس افسران اورتمام 1200تھانے “Safe Police Network” کے تحت رابطے میں ہو اور سیف سٹی اتھارٹی رواں ماہ پُکار15 ایمرجنسی سسٹم پنجاب بھر میں نافذ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے آج یہاں سیف سٹی اتھارٹی میں پکار15کی لانچنگ کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر8787ہیلپ لائن کو بھی سینٹرلائیزڈ کر رہے ہیں۔ اکبر ناصر خان کا کہنا تھا کہ 3ماہ میں پورے پنجاب کا 15ایمرجنسی ڈیٹا تجزیے کیلئے تیا رہوگا اورہر ضلع کے جرائم اور پولیس رسپانس بارے تفصیلات میسر ہوں گی۔اس طرح آئی جی پنجاب،تمام آرپی او/ ڈی پی او روزانہ کی بنیا دپر ہرایمرجنسی کال پررسپانس اور کارروائی کا جائزہ لے سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سیف سٹیز اتھارٹی نے پنجاب بھر میں پولیس اسٹیشن سے لیکر آئی جی آفس تک پیغام کی ترسیل کا نظام وضع کرلیا اور اس آن لائن نظام کی مدد سے موصول ہونے والی شکایات اور ان کے حل کا فوری جائزہ لیا جا سکے گا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر نے بتایا کہ اعلیٰ حکام سے درخواست کی گئی ہے کہ ایمرجنسی کالز پر فوری ردعمل کیلئے مخصوص فورس رسپانڈ کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ پُکار15 کی بدولت عوام اپنی شکایات سوشل میڈیا کے ذریعے بھی درج کروا سکیں گے اور جلد ہی 15ایمرجنسی کال کو ابتدائی FIRکا درجہ مل سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جدید نظام کی بدولت صوبہ بھر میں پولیس کے رسپانس ٹائم اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

٭٭٭٭٭

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *