پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن میں تعاون کا آغاز کر دیا

11 Apr 2019

pcsa

بہ تسلیمات میڈیا سنٹر پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی لاہور۔
میڈیا مینیجر۔
ہینڈ آوٹ نمبر 212

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن میں تعاون کا آغاز کر دیا
پنجاب سیف سٹیز کی ٹیکنیکل ٹیم کا اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ کادورہ؛اعلی سطحی ٹیم سے مشاورت؛ ضروری ڈرافٹ بھی شیئر کیا گیا
اسلام آباد کو مزیدمحفوظ بنانے کیلئے پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کے تجربے سے مستفید ہوں گے: اسلام آباد سیف سٹی حکام
پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ کی اپ گریڈیشن میں ہر ممکن تکنیکی معاونت کرے گی: چیف آپریٹنگ آفیسر
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اس سے پہلے کوئٹہ اور کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے بھی تکنیکی راہنمائی فراہم کر چکی ہے: اکبر ناصر خان

لاہور 11 اپریل:۔۔۔
پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی پاکستان بھر میں سکیورٹی سے متعلقہ اداروں کی تکنیکی امداد اور راہنمائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ سیف سٹیزاتھارٹی نے اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن کیلئے تعاون کا آغاز کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے آج یہاں سیف سٹیز ہیڈکوارٹر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب سیف سٹیز کی ٹیکنیکل ٹیم نے اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ کادورہ کیا اور وہاں اعلی سطحی ٹیم سے اپ گریڈیشن بارے مشاورت مکمل کی۔ انہوں نے بتایا کہ اتھارٹی کی تکنیکی ٹیم کے اب تک اسلام آبادسیف سٹی پراجیکٹ کی اپ گریڈیشن کے لیے دو دورے کیے جا چکے ہیں جہاں اتھارٹی کی جانب سے اسلام آباد سیف سٹی حکام کو ضروری ڈرافٹس بھی دئیے گئے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ کی اپ گریڈیشن میں ہر ممکن تکنیکی معاونت کرے گی۔ اکبر ناصر خان نے بتایا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اس سے پہلے کوئٹہ اور کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے بھی تکنیکی راہنمائی فراہم کر چکی ہے۔ اسلام آباد سیف سٹی حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کو مزیدمحفوظ بنانے کیلئے پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کے تجربے سے مستفید ہوں گے۔

٭٭٭٭٭

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *