پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کے تعاون سے ناروے پولیس کا انٹرنیشنل کورٹ مینجمنٹ ٹرائل مکمل

12 Apr 2019

img_9115

بہ تسلیمات میڈیا سنٹر پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی لاہور۔
میڈیا مینیجر۔
ہینڈ آوٹ نمبر 213

پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کے تعاون سے ناروے پولیس کا انٹرنیشنل کورٹ مینجمنٹ ٹرائل مکمل
سیف سٹیزاتھارٹی نے ڈسٹرکٹ جیل میں موجود قیدی کا حکام کی موجودگی میں ناروے کی عدالت میں آن لائن بیان ریکارڈکروایا
موبائل کمانڈوین اور LTE ایڈوانس نیٹ ورک کے ذریعے لائیو ویڈیو میں قیدی اور گواہ کو پیش کیا گیا: ترجمان پنجاب سیف سٹیز
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جدید ٹیکنالوجی اور معاونت کے بغیر ناروے میں اس کیس کو حل کرنا ممکن نہیں تھا:ناروے پولیس آفیسر

لاہور12 اپریل:۔۔۔

پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کے تعاون سے ناروے پولیس کا انٹرنیشنل کورٹ مینجمنٹ ٹرائل مکمل ہوگیا۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی معاونت سے ڈسٹرکٹ جیل میں موجودقیدی کا ناروے کی عدالت میں آن لائن بیان ریکارڈ ہوا۔کورٹ ٹرائل کو مکمل کرنے کے لیے قتل کے مجرم کا بیان مطلوب تھا۔ناروے کی عدالت کے معزز جج کے سامنے وکلاء کی جانب سے قیدی وگواہان پر جرح کی گئی۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق بیان کو ریکارڈ کروانے کے لیے موبائل کمانڈوین اور LTE ایڈوانس نیٹ ورک ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے لائیو ویڈیو کے ذریعے قیدی اور گواہ کو پیش کیا گیا۔محکمہ داخلہ کی اجازات کے بعد ناروے پولیس کی 4رکنی ٹیم نے قیدی اور گواہ کا بیان ریکارڈ کیا۔ تفصیلات کے مطابق قیدی کا بیان جیل سے جبکہ گواہ کا بیان سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر سے آن لائن ریکارڈ کروایا گیا۔ اس ضمن میں تمام تر تکنیکی معاونت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے فراہم کی ۔ٹرائل مکمل ہونے پر ناروے سے آئے پولیس آفیسرکا کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جدید ٹیکنالوجی اور معاونت کے بغیر ناروے میں اس کیس کو حل کرنا ممکن نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ پی پی آئی سی تھری کے سٹاف کی محنت اور لگن بہت متاثر کن ہے اور انصاف کی فراہمی کیلئے اتھارٹی سے ملنے والے مثالی تعاون پر شکر گزار ہیں۔
***

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *