لاہور سے قصور تک فائبر آپٹکس کا کام مکمل،قصور سینٹرکی مانیٹرنگ لاہور سے بھی ہو سکے گی

15 Apr 2019

ppic3-outside

بہ تسلیمات میڈیا سنٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔
میڈیا مینیجر
ہینڈ آوٹ نمبر 215

لاہور سے قصور تک فائبر آپٹکس کا کام مکمل،قصور سینٹرکی مانیٹرنگ لاہور سے بھی ہو سکے گی
قصورشہر کی مانیٹرنگ کیلئے کرائم ہاٹ سپاٹ اور حساس مقامات پر 450 سے زائد کیمروں کی تنصیب مکمل
سٹیٹ آف دی آرٹ مانیٹرنگ سینٹر بھی تیار؛ وزیراعلیٰ پنجاب رواں ماہ باقاعدہ افتتاح کریں گے: اکبر ناصر خان

لاہور 15 اپریل:۔۔۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے قصور سیف سٹی سینٹر کو لاہور ہیڈکوارٹر سے بزریعہ فائبر منسلک کر دیا ہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان کے مطابق اب قصور سیف سٹی سینٹر کے کیمروں کی مانیٹرنگ لاہور سینٹر سے بھی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور سے قصور تک طویل فائبر آپٹکس کا کام مکمل کرلیا گیاہے۔ کام کے مکمل ہونے سے قصورآئی سی تھری سنٹر کو لاہور آئی سی تھری سنٹر سے فائبر کے ذریعے جوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اتھارٹی نے قصور شہر کی مانیٹرنگ کیلئے 450 سے زائد کیمروں کی تنصیب کاکام بھی مکمل کر لیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر شہر کے 116 حساس مقامات اور کرائم ہاٹ سپاٹ پر کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔اکبر ناصر خان نے بتایا کہ فائبر کی بدولت قصور سینٹر کی مانیٹرنگ قصور کیساتھ ساتھ لاہور میں بھی کی جا سکے گی۔قصورشہر کی مانیٹرنگ کے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ مانیٹرنگ سینٹر پہلے ہی تیارکیا جا چکا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب رواں ماہ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *