پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے امن و امان کے اعداد و شمار برائے2019اپریل جاری کر دیئے

04 May 2019

omc-3

بہ تسلیمات میڈیا سنٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔

میڈیا مینیجر

ہینڈآوٹ نمبر225

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے امن و امان کے اعداد و شمار برائے2019اپریل جاری کر دیئے

قوانین کی خلاف ورزی اور مشکوک حرکات پر97 ہزار225 کیسزرپورٹ کیے گئے

3570مشکوک گاڑیوں اور181مشتبہ افرادکو چیک کروایا؛196احتجاج اور ریلیوں کومانیٹرکیا

ایمرجنسی15 ہیلپ لائن پر3لاکھ25ہزار808 کالز موصول؛43ہزار250کالزپر کیسز بنائے

لاسٹ اینڈ فاؤنڈسینٹرنے7گمشدہ افراد،122موٹر سائیکلز،1گاڑی اور01آٹو رکشہ برآمد کیے

پولیس کو252 کیسز میں ڈیجیٹل شہادتیں مہیا کیں؛37قانون شکن عناصرکے خلاف ایف آئی آر درج

لاہور04مئی:۔

۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہر میں امن و امان کے حوالے سے اپریل 2019کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ اتھارٹی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹرنے قوانین کی خلاف ورزی اور مشکوک حرکات پر9 ہزار344 کیسزرپورٹ کیے۔ سینٹر سے پولیس تفتیشی افسران کو658 مختلف واقعات کی پلے بیک فوٹیج دکھائی گئی جبکہ پولیس کو تفتیش میں مدد کیلئے252کیسز میں ڈیجیٹل شہادتیں مہیا کی گئیں۔ ایک ماہ میں 3570مشکوک گاڑیوں اور181 مشتبہ افراد کوپولیس رسپانس یونٹ اور ڈالفن اسکواڈز کے ذریعہ چیک کروایا گیا۔ اس دوران9032گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کے خلاف نمبر پلیٹ نہ ہونے پرایکشن لیاگیا۔اپریل کے دوران قانون شکن عناصرکے خلاف پولیس کے پیش بندی اصول کے تحت ایف آئی آر درج کروائی گئی ہیں۔سینٹر سے196احتجاج اور ریلیوں کوڈیجیٹل سرویلنس سسٹم کے تحت مانیٹر کیا گیا۔ لاسٹ اینڈ فاؤنڈسینٹر کی مدد سے7گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوایاگیا جبکہ ایک ماہ میں 122موٹر سائیکلز،1گاڑی اور01آٹو رکشہ برآمد کرکے مالکان کے حوالے کیے گئے۔ ایمرجنسی کال سینٹر میں 15 ہیلپ لائن پر3لاکھ25ہزار808 کالز موصول ہوئیں جن میں سے43 ہزار250کالزپر کیسز بنائے گئے۔ موصول شدہ کالزمیں 2لاکھ48ہزار659کالز غیر ضروری تھیں جبکہ مختلف معلومات کے حصول کیلئے23ہزار763کالز موصول ہوئیں۔ڈسپیچ سینٹر نے کُل67ہزار956کیسز میں شہریوں کو امداد فراہم کی ہے۔اپریل کے دوران ریسکیوکے1590 جبکہ ٹریفک کے1795کیسزمیں امداد فراہم کی گئی۔ میڈیا مانیٹرنگ سینٹر نے 15 ہیلپ لائن کے درست استعمال اور قوانین کی پاسدار ی بارے سوشل میڈیا کیمپئن آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹPSCAsafecities اور فیس بکPunjabsafecities پر چلائی۔ ٹریفک حادثات کی روک تھام اور حد رفتار بارے VMS اسکرینز کے ذریعہ شہر بھر میں آگاہی مہم چلائی گئی۔ سیف سٹیز اتھارٹی کے منفرد پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے شہریوں کو قوانین بارے آگاہی دی گئی۔آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق سیف سٹیز اتھارٹی اسلحے کی نمائش اور جعلی نمبر پلیٹ کی حامل لگژری گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *