پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چالان کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اسلام آباد کی رجسٹرڈ گاڑیوں کا ڈیٹا محکمہ ایکسائز اسلام آباد سے حاصل کر لیاہے

14 May 2019

60448047_642870842848752_629287810662137856_n

بہ تسلیمات میڈیا سنٹرپنجا ب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔

میڈیا مینیجر

ہینڈ آوٹ نمبر

228

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چالان کا دائرہ کار بڑھا دیا

محکمہ ایکسائز اسلام آبادسے گاڑیوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا آئندہ ہفتے سے اسلام آبا رجسڑڈ گاڑیوں کو خلاف ورزی پر ای چالان جاری ہونگے

دیگر صوبائی حکومتوں کو بھی ایکسائز ریکارڈ کے لئے مرسلے ارسال کردئیے گئے ہیں،ترجمان پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی

:لاہور 14مئی

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چالان کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اسلام آباد کی رجسٹرڈ گاڑیوں کا ڈیٹا محکمہ ایکسائز اسلام آباد سے حاصل کر لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پنجاب ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے بعد اب اسلام آباد نمبر پلیٹ گاڑیوں کا ڈیٹااسلام آباد محکمہ ایکسائز سے حاصل کر لیا ہے۔ ان رجسٹرڈ گاڑیوں کے درج شدہ پتے پر ای چالان بھجوانے کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہو گا۔ لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گاڑیوں کے چالان ریکارڈ میں درج اسلام آباد کے ایڈریس پر موصول ہوں گے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر موٹر وہیکل آرڈینینس کے تحت جرمانے کئے جائیں گے۔جرمانہ بینک آف پنجاب اور نیشنل بینک آف پاکستان کی کسی بھی برانچ میں جمع کروایا جا سکے گا۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ لاہور میں چلنے والی دوسرے صوبوں کی گاڑیوں کوٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان سسٹم میں لانے کے لئے دیگر صوبائی حکومتوں کو ایکسائز ڈیٹا کے حصول کے لیے مراسلے جاری کیے جا چکے ہیں

******

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *