پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنیوالے افسران کے لیے تقریب تقسیم انعامات

24 May 2019

7

بہ تسلیمات میڈیا سنٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔

میڈیا مینیجر۔

ہینڈ آوٹ نمبر 232

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنیوالے افسران کے لیے تقریب تقسیم انعامات

مختلف شعبوں کے 87قابل افسران میں اسناد،کیش انعامات تقسیم

انعامات وصول کرنیوالوں میں 76مرد اور 11خواتین پولیس کیمونیکشن افسران شامل

تقریب میں مینیجنگ ڈائریکٹر علی عامر ملک،چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان اور آپریشن کمانڈر شریک سیف سٹی اتھارٹی کا تمام عملہ عوام کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ایم ڈی سیف سٹیز علی عامر ملک

لاہور24مئی:۔۔۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنیوالے افسران کے لیے تقریب تقسیم انعامات ہوئی تقریب میں مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی علی عامر ملک اور چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان شریک ہوئے عمدہ کارکردگی دکھانے والے مختلف شعبوں کے87قابل افسران میں اسنادوکیش انعامات تقسیم کیے گئے۔انعامات وصول کرنیوالوں میں 76مرد اور 11خواتین پولیس کیمونیکشن افسران شامل تھے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات میں میں کام کرنے والے پولیس کمیونیکشن آفیسرز جن میں آپریشن اینڈ مانیٹرنگ،الیکٹرانک ٹکٹنگ،میڈیا مانیٹرنگ، ایمرجنسی کنٹرول سینٹر،ڈسپیچ ایکسیس کنٹرول،الیکٹرانک ڈیٹا انالیسزسینٹر،ویڈیو کنٹرول سینٹر کے بہتر ین آفیسرز کواسناد اورکیش پرائز دئیے گئے اس موقع پر ایم ڈی سیف سٹیز علی عامر ملک کا کہنا تھا کہ سیف سٹی اتھارٹی کا تمام عملہ عوام کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ اتھارٹی کی کاوشوں سے پولیس رسپانس ٹائم میں 30 منٹ تک کی بہتری آئی ہےان کا مزید کہنا تھاکہ مثبت مقابلے کی فضا افسران کی کارکردگی کو مزید بہتر بنا رہی ہے اور انعامات دینے کا مقصد ہر ماہ عمدہ کارکردگی کے حامل افسران کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

*******

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *