پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے لاسٹ اینڈ فاونڈسنٹر کا ڈیٹا جاری کردیا

25 May 2019

ppic3-outside

بہ تسلیمات میڈیا سنٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور

میڈیا مینیجر

ہینڈ آوٹ نمبر 234

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے لاسٹ اینڈ فاونڈسنٹر کا ڈیٹا جاری کردیا

اتھارٹی نے لاسٹ اینڈ فاونڈ سنٹر سے 95افرادکو اپنوں سے ملوایا دیا

بچوں,70,،04بزرگ،21لڑکوں کو ورثا کے حوالے کیا گیا۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی

جلد لاسٹ اینڈ فاونڈ سنٹر کا دائرہ کار پورے پنجاب تک وسیع کردیا جائیگا۔ترجمان

لاہور:25مئی۔۔۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے لاسٹ اینڈ فاونڈسنٹر کا 2018-19 ڈیٹا جاری کردیاجس کے مطابق اتھارٹی میں قائم لاسٹ اینڈ فاونڈ سنٹر سے گمشدہ 95افرادکو اپنوں سے ملوایاگیا۔ جن میں 70بچے،04بزرگ اور21لڑکوں کو تلا ش کرکے وراثاء حوالے کیا گیا۔واضح رہے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی پولیس ہیلپ لائن 15پرموصول ہونے والی گمشدگی اوربرآمدگی کی کالز کو متعلقہ پولیس تھانے کے ذریعے حوالگی میں رابطے کا کردار ادا کرتے ہوئے ہے بچھڑوں کو اپنوں سے ملانے کاکام سرانجام دیا۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز

اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بہت جلد لاسٹ اینڈ فاونڈ سنٹر کا دائرہ کار پورے پنجاب تک وسیع کردیا جائیگااورشہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ کسی بھی گمشدہ شخص کی اطلاع فوری 15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر دیں۔

*****

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *