سیف سٹیز نے شہریوں کی آگاہی کے لیے حادثات کی ویڈیوز جاری کر دیں

29 May 2019

capture

 

بہ تسلیمات میڈیا سنٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔

میڈیا مینیجر

ہینڈآوٹ نمبر235

سیف سٹیز نے شہریوں کی آگاہی کے لیے حادثات کی ویڈیوز جاری کر دیں

پہلے مرحلے میں تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے حادثات کی ویڈیوز جاری کی گئیں

رواں سال 2400افرادٹریفک حادثات میں زخمی ہوئے،ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی

ون ویلنگ سے375اور جلدبازی کے باعث187 حادثات پیش آئے۔ترجمان

لاہور 29 مئی:۔۔۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام لیا ہے۔اتھارٹی کی جانب سے شاہراہوں پر حادثات کی وجوہات بارے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔شہریوں کی آگاہی کے لیے اتھارٹی نے حادثات کی ویڈیوز جاری کر دیں۔پہلے مرحلے میں تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے حادثات کی ویڈیوز جاری کی گئی۔ترجمان پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی کا کہنا تھا کہ تیز رفتاری، سگنل کی خلاف ورزی اور ون وے حادثات کی بڑی وجوہات ہیں۔رواں سال کے اعدادوشمار کے مطابق 2400افرادٹریفک حادثات سے زخمی ہوئے اورون ویلنگ سے375اور جلدبازی کے باعث187 حادثات پیش آئے۔عوام سے درخواست کی جاتی ہے کہ اپنے اور دیگر شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *