پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا لمز یونیورسٹی کے اشترک سے ٹریفک مینجمنٹ سروے مکمل

30 May 2019

1

بہ تسلیمات میڈیا سنٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔
میڈیا مینیجر
ہینڈآوٹ نمبر233

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا لمز یونیورسٹی کے اشترک سے ٹریفک مینجمنٹ سروے مکمل
سروے”پبلک پرسیپشن آف ٹریفک مینجمنٹ“ کے نام سے کیا گیا
18 مقامات پر شہریوں سے ٹریفک مسائل بارے سوالنامہ حل کروایا
سروے کی روشنی میں ٹریفک کا نظام مزید بہتر ہو گا:ترجمان پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی

لاہور 30مئی:۔۔۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہر میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے لاہوریونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز یونیورسٹی کے اشترک سے سروے مکمل کر لیا ہے. ”پبلک پرسیپشن آف ٹریفک مینجمنٹ“ کے نام سے 6 روز تک جاری رہنے والے اس سروے میں شہر لاہور کے 18 مختلف مقامات پر شہریوں سے ٹریفک مسائل بارے سوالنامہ حل کروایا گیا۔ سروے کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مختلف عمرکے مرد و زن سے سوالات کیے گئے جن پر شہریوں کی جانب سے جوابات دیتے ہوئے ٹریفک مسائل کے حل بارے تجاویز بھی دی گئیں۔ مذکورہ ٹریفک سروے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں کام کرنے والے پولیس کمیونیکیشن آفیسرز نے کیا۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سروے کی روشنی میں ٹریفک کا نظام مزید بہتربنایا جائیگا۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *