آئی جی گلگت بلتستان ثنااللہ عباسی کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر آمد

14 Jun 2019

img_4947

بہ تسلیمات دفتر تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔

میڈیا مینیجر

ہینڈ آوٹ نمبر 242

آئی جی گلگت بلتستان ثنااللہ عباسی کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر آمد

ایم ڈی علی عامر ملک اور سی ا ے او محمد کامران خان نے استقبال اوربریفنگ دی

آئی جی گلگت بلتستان نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہا

انسپکٹر جنرل نے گلگت بلتستان پولیس کو بھی اسی خطوط پر استوار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا

14 جون۔۔۔

آئی جی گلگت بلتستان ثنااللہ عباسی نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیااس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی علی عامر ملک اور چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان نے استقبال کیا۔آئی جی گلگت بلتستان کے دورے کے موقع پر سیف سٹی حکام کی جانب سے اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات بارے بریفنگ دی گئی۔انسپکٹرجنرل نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، ایمرجنسی کال سینٹر،ڈسپیچ کنٹرول سنٹرکا دورہ بھی کروایا گیا۔ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم،ملٹی میڈیا مانیٹرنگ اورای چالاننگ اور ٹریفک مینجمنٹ سسٹم بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر آئی جی گلگت بلتستان نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہا اور گلگت بلتستان پولیس کو بھی اسی خطوط پر استوار کرنے کی خواہش کا اظہاربھی کیا۔دورے کے اختتام پر انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان کو پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی

٭٭٭٭٭

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *