وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قصور میں سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

26 Jul 2019

capture13

بہ تسلیمات دفتر تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔

میڈیا مینیجر

 ہینڈآوٹ نمبر266

لاہور26 جولائی:۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قصور میں سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کردیا وزیراعلیٰ پنجاب کا سیف سٹی سینٹر، کنٹرول روم اورآپریشن روم کابھی دورہ ایم ڈی سیف سٹی علی عامر ملک اور سی او او اکبر ناصر خان نے بریفنگ دی  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قصور میں سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کردیا اس موقع پر وزیراعلیٰ نے سیف سٹی سینٹر، کنٹرول روم اورآپریشن روم کا دورہ بھی کیا ایم ڈی علی عامر ملک اور سی او او اکبر ناصر خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی۔افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آج ہم نے عوام سے کئے گئے ایک اور وعدے کو پورا کر دیا ہےقصور شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت 450 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں اورپنجاب پولیس کمانڈ، کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کے لئے 160کلومیٹر طویل آپٹیکل فائبر کیبل بچھائی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جاسکے گی اورقصور شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی بھی مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبے کو صرف سات ماہ کی قلیل مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا جو کہ شفافیت اور تیزرفتاری کی بہترین مثال ہےافتتاح کے موقع پر صوبائی وزراء راجہ بشارت،ہاشم ڈوگر،آصف نکئی،اراکین اسمبلی مخدوم رضا علی،سمیرا احمد،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس عارف نواز خان اور دیگربھی موجود تھے

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *