وزیرمملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی کا سیف سٹیز ہیڈ کوارٹر کا دورہ

31 Jul 2019

1

بہ تسلیمات میڈیا سنٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔
میڈیا مینیجر
ہینڈآوٹ نمبر266

وزیرمملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی کا سیف سٹیز ہیڈ کوارٹر کا دورہ
وزیرمملکت کوانسداد منشیات “زندگی ” ایپ بارے بھی بریفنگ دی گئی
وزیراعظم پاکستان عمران خان جلد “زندگی “ایپ کا خود افتتاح کرینگے،وزیرمملکت شہریار آفریدی
وزیرمملکت نے اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا،افسران کی کارکردگی کو سراہا

لاہور31جولائی:۔۔۔

وزیرمملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پرایم ڈی سیف سٹیز علی عامرملک،چیف آپریٹنگ آفیسرکبرناصر خان اور چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان نے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیرمملکت کوانسداد منشیات “زندگی ” ایپ بارے بھی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پروزیرمملکت شہریارخان آفریدی کا کہنا تھا کہ
وزیراعظم پاکستان عمران خان جلد “زندگی “ایپ کا خود افتتاح کرینگے۔”زندگی “ایپ کو ہر موبائل میں لازمی انسٹال کرنے لیے کام کرینگے۔اساتذہ،والدین ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو اس ایپ کو استعمال کروائینگے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیز آکر بہت ہی خوشی محسوس کررہا ہوں،ہمیں آپ پر فخر ہے۔سیف سٹیز اتھارٹی ٹیم کے ساتھ ملکررضاکارانہ طورپر کام کرینگے۔جہاں بھی ضرورت پڑی اتھارٹی سے مدد حاصل کرینگے۔پنجاب سیف سٹیز پراجیکٹ ہمارے لیے رول ماڈل کے طور پر کام کررہا ہے،اس کے ساتھ کو پاٹنربن کر کام کرینگے۔وزیرمملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفرید ی نے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ آنے والی نسلوں کو محفوظ پاکستان دیکر جائیں۔پاکستان منشیات کا گٹر بنتا جارہا ہے،ہم سب کو ملکر انسداد منشیات پر کام کرنا ہوگا،ہم سب پاکستان کی ٹیم ہیں۔ دین اسلام میں کسی کو فوقیت حاصل نہیں ہم سب برابر ہیں۔سیف سٹیز مسائل کے حل کے لیے برج کاکردار ادا کرونگا۔پورے پاکستان میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ ایک سٹینڈر کی ہونی چاہیے۔وزیرمملکت نے اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا اورافسران کی کارکردگی کو سراہا۔وزیرمملکت نے کوہاٹ میں بھی سیف سٹی پراجیکٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیاجس پر ان کا کہنا تھا کہ کوہاٹ میں سیف سٹی پراجیکٹ لگانے کے لیے ٹیم کو لاہور بھیجونگا۔دورے کے موقع پر وزیرمملکت نے پولیس کیمونیکشن افسران سے گفت و شنید بھی کیا۔اپنے دورے کے اختتام پر وزیر مملکت کوسیف سٹیز کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔

 

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *