معروف فلمسٹار بابرہ شریف کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی آمد

01 Aug 2019

4

بہ تسلیمات میڈیا سنٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔

میڈیا مینیجر

ہینڈآوٹ نمبر269

معروف فلمسٹار بابرہ شریف کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی آمد
چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے ادارے بارے بریفنگ دی
ایسا جدید سسٹم دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے:فلمسٹار بابرہ شریف کا خطاب
فلمسٹار بابرہ شریف نے سیف سٹی ریڈیو ایف ایم 88.6 پر لائیو پروگرام میں شرکت کی
لاہور01اگست:۔۔۔
معروف فلمسٹار بابرہ شریف نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی دورہ کیا اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے ادارے بارے بریفنگ دی۔فلمسٹار کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔فلمسٹار بابرہ شریف کا پولیس کیمونیکشن افسران سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دعا گو ہیں ہمارا ملک اور ترقی کرے۔ اس سسٹم کی وجہ سے جرائم میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ اپنی خدمات ملک کے لیے دیتے رہے اسی طرح کام کرتے رہے۔ایسا جدید سسٹم دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔بعدازاں فلمسٹار بابرہ شریف نے سیف سٹی ریڈیو ایف ایم 88.6 پر لائیو پروگرام میں شرکت کی اور سیف سٹیز پراجیکٹ بارے اپنے جذبات کا اظہار خصوصی میسج ریکارڈ کرواکر کیا۔چیف آپریٹنگ آفیسر نے معزز مہمان کو اتھارٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔
٭٭٭٭٭
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *