نیشنل انسٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیر تربیت افسران کےوفد کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

06 Aug 2019

1

بہ تسلیمات دفتر تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔

میڈیا مینیجر

ہینڈآوٹ نمبر270

نیشنل انسٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیر تربیت افسران کےوفد کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

پنجاب سیف سٹیز پراجیکٹ کا دورہ تربیتی کورسز کا لازمی جزو بن چکا ہے،افسران

امن و امان کے قیام اور ٹریفک مینجمنٹ میں اتھارٹی کا کلیدی کردار ہے: وفد

لاہور6 اگست:۔

نیشنل انسٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیر تربیت افسران کے22 رکنی وفد نےپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیااس موقع پرچیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان نےوفد کو اتھارٹی بارے بریفنگ دی۔ وفدکو پی پی آئی سی تھری سنٹرکے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا اورایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورالیکٹرانک چلاننگ کے نظام بارے بتایا گیا وفد کو آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، ایمرجنسی کنٹرول سینٹر، ڈسپیچ کنٹرول سنٹرکا بھی دورہ کروایا گیا۔ دورے کے دوران وفد نے کیمروں کی مدد سے سکیورٹی ومانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے افسران کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کے قیام اور ٹریفک مینجمنٹ میں اتھارٹی کا کلیدی کردار ہے وفد کے شرکاءکا کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیز پراجیکٹ کا دورہ تربیتی کورسز کا لازمی جزو بن چکا ہے۔ دورے کے اختتام پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے وفد کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *