منشیات کی روک تھام کے حوالے سے” زندگی” ایپ متعارف

07 Aug 2019

capture

بہ تسلیمات میڈیا سنٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔

میڈیا مینیجر

271ہینڈ آوٹ نمبر

 

 وزیراعظم عمران خان ستمبرمیں “زندگی” ایپ کا افتتاح کرینگے

منشیات کی روک تھام کے حوالے سے” زندگی” ایپ متعارف

موبائل ایپ سیکرٹری وزارت نارکوٹکس کنٹرول امجد جاوید سلیمی کی ہدایات پر بنائی گئی ایپ میں منشیات کی روک تھام اور بچاؤ بارے معلومات فراہم کی گئیں۔امجد جاوید سلیمی

لاہور07اگست:۔۔۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے منشیات کی روک تھام کے حوالے سے ” زندگی” ایپ متعارف کروادی۔موبائل ایپ سیکرٹری وزارت نارکوٹکس کنٹرول امجد جاوید سلیمی کی ہدایات پر بنائی گئی۔”زندگی” ایپ منسٹری آف نارکوٹکس کنٹرول اور(UNDOC)یواین ڈی او سی کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔ “زندگی”ایپ میں منشیات کی خریدوفروخت کرنے والوں کی اطلاع انٹی نارکورٹکس کو دینے کی آپشن کے ساتھ ساتھ،منشیات بارے رہنمائی،علامات کی شناخت،رجحان،بحالی کی پوڈکاسٹ،بحالی ویڈیوز،کامیابی کی کہانیاں اور گیمز کے حوالے سے فیچر ڈالے گئے ہیں اس کے علاوہ منشیات کی خریدوفروخت اور استعمال کرنے والوں کی اطلاع انٹی نارکوٹکس کی ہیلپ لائن1415پرکرنے کا بٹن بھی ڈالا ہے۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں منعقد”زندگی” ایپ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سیکرٹری وزارت نارکوٹکس کنٹرول امجد جاوید سلیمی کا کہنا تھا کہ”زندگی” ایپ بنانے کا مقصد منشیات سے پاک معاشرے کا قیام ہے۔ایپ میں منشیات کی روک تھام اور بچاؤ بارے معلومات فراہم کی گئیں۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق زندگی ا یپ اینڈرائیڈ اور IOSصارفین انسٹال کرسکیں گے اور وزیراعظم عمران خان ستمبرمیں “زندگی “ایپ کا باقاعدہ افتتاح کرینگے

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *