Handouts|November 22, 2021|

A Smart City Pilot Project in Lahore will support PSCA for General innovation and Technology Evolution. Spokesperson

22 November 2021
Punjab Safe Cities Authority and Nokia enterprise signed a Memorandum of Understanding (MoU) at an event held at Pakistan pavilion of Expo 2020 in Dubai on Sunday. On the directions of Punjab Chief Minister, International Business Conference was held in Dubai International Financial City in which a large number of domestic and foreign investors participated. The conference was presided by Minister for Industries, Commerce, Investment and Skill Development Punjab Mian Aslam Iqbal and Finance Minister Hashim Jawan Bakht , Chief Operating Officer Muhammad Kamran Khan and Chief Technology Officer PSCA Tariq Malik were also present at the event.
According to the details, 20 MoUs were signed with global investment companies and, an agreement was also signed between world renowned Finnish company Nokia and Punjab Safe Cities Authority in the event. In this regard, Nokia also agreed to set up a pilot project in Lahore.
According to Chief Operating Officer Muhammad Kamran, Under the MoU, Nokia will conduct a Smart City pilot project in Lahore and will also support PSCA for general innovation and technology evolution. Artificial intelligence masterpieces will also be unveiled in collaboration with the PSCA and Nokia. He added more, The Punjab government will not incur any cost on this pilot project.

دبئی ایکسپو 2020 میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی اہم کامیابی
نوکیا اورپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
نوکیا لاہور میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت جدید ٹاور نصب کرے گا
نوکیا کےتعاون سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شاہکار پراجیکٹ سامنے آئیں گے،ترجمان

لاہور 22 نومبر
دبئی ایکسپو2020 میں پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے اہم کامیابی سمیٹ لی۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر دبئی انٹر نیشنل فنانشل سٹی میں انٹرنیشنل بزنس کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کانفرنس کے دوران عالمی سرمایہ کار کمپنیوں کے ساتھ 20 مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوئے جس میںعالمی شہرت یافتہ فن لینڈ کی ممتاز کمپنی نوکیا اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مابین بھی معاہدہ طے پایا گیا۔ اس حوالے سے نوکیا نے لاہورشہر میں پائلٹ پراجیکٹ لگانے کی بھی رضامندی ظاہر کی۔دبئی ایکسپو 2020 میں نوکیا انٹرپرائز اورپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں صوبائی وزیرخزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت اور وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال جو کہ وزیراعلی پنجاب کی طرف سے انٹرنیشنل برنس کانفرنس کی میزبانی کررہے تھے نے خصوصی شرکت کی اس موقع پرچیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان اور سربراہ نوکیا انٹرپرائز کمال بالوت نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ایم او یو کے مطابق نوکیاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور اپگریڈیشن بارے مدد فراہم کرے گا اور اس حوالے سے لاہورمیں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت جدید ٹاور بھی نصب کرے گا۔ دبئی ایکسپو میں ہونے والےدونوں اداروں کے مابین تعاون سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شاہکار پراجیکٹ بھی سامنے آئیں گے۔ واضح رہے کہ اس پائلٹ پراجیکٹ پر حکومت پنجاب کا کوئی خرچ نہیں آئےگا۔