انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی وفدکا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے برطانوی سکیورٹی وفد کو تفصیلی بریفنگ دی
سکیورٹی ٹیم نے شہر بھر کی کیمروں کی مدد سے مانیڑنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا
سکیورٹی وفد کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار
 
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی وفدنے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق 4رکنی برطانوی سکیورٹی ٹیم کے ہمراہ پی سی بی حکام نے بھی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی وفد میں رچرڈ سنوبال، رابرٹ لنچ، جان کار اور ریگ ڈیکاسن شامل تھے.برطانوی سکیورٹی ٹیم کے وفد کو چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی اور اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا۔ اس موقع پربرطانوی سکیورٹی ٹیم کوائیر پورٹ وسٹیڈیم روٹس،ہوٹلز،پارکنگ،پولیس فورس کے انتظامات بارے بریفنگ دی گئی اورپاکستان دورہ کرنے والی ٹیموں کو دی جانے والی سکیورٹی کی ویڈیو زبھی دکھائی گئی۔برطانوی سکیورٹی وفد کوجدید ٹیکنالوجی کے استعمال و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کے متعلق بھی بتایا گیا۔سکیورٹی ٹیم نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سنٹر سے شہر بھر میں نصب کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا بعد ازاں دورے کے اختتام پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے یادگاری