اٹلس ہنڈا وائس پریذیڈنٹ کاوفد کے ہمراہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس اور اٹلس ہنڈاکی مشترکہ روڈ سیفٹی آگاہی مہم
موٹر سائیکل پر فرنٹ نمبر پلیٹ کی جگہ تبدیل کرکے مزید واضح کیا جائے،چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان
سیف سٹیزکی تجاویز کے مطابق موٹرسائیکل سیفٹی فیچرز بڑھائیں گے،وائس پریذیڈنٹ ہنڈا میازاکی

وائس پریذیڈنٹ اٹلس ہنڈا میازاکی نے وفد کے ہمراہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر
وفد کو وائس پریذیڈنٹ اٹلس ہنڈاسمیت 5 جنرل مینیجرز اوردیگر افسران شریک تھے۔چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے اتھارٹی کی ورکنگ بارے بریفنگ دی او ر مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا۔وفد کو انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید مواصلاتی نظام بارے بریفنگ دی گئی۔چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران نے وفد کو بتا یا کہ انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کی بدولت جان لیوا حادثات میں 43 فیصد کمی آئی ہے۔انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے موٹرسائیکلوں میں مزید سیفٹی فیچرز متعارف کروانے کی ضرورت ہے۔چیف آپریٹنگ آفیسرنے اٹلس ہنڈا کے وفد کو موٹرسائیکل پر فرنٹ نمبر پلیٹ کی جگہ تبدیل کر کے مزید واضح کرنے کی تجویز بھی دی۔وائس پریذیڈنٹ اٹلس ہنڈا میازاکی نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹیز کی ورکنگ دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی تجاویز کے مطابق موٹرسائیکل سیفٹی فیچرز بڑھائیں گے۔دریں اثناء پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس اوراٹلس ہنڈا کی مشترکہ روڈ سیفٹی آگاہی مہم کا NH&MP کے گایئڈنس سنٹر ٹھوکر نیاز بیگ پر انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پرنیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس ڈی آئی جی محبو ب اسلم، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی توصیف صبیح گوندل اور اٹلس ہنڈا وائس پریذیڈنٹ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی جہاں مشترکہ طور پر شہریوں میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک حادثات سے بچاؤ اور ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے اٹلس ہنڈا اور این ایچ اینڈ ایم پی کے ہمراہ شہریوں میں آگاہی دیتے ہوئے ہیلمٹ، سائڈویو میرر اور پمفلٹ تقسیم کیے۔روڈ سیفٹی اینڈ ٹریفک آگاہی مہم میں شہریوں کو ہیلمٹ اور سائڈ میرر کے استعمال نہ کرنے کے سبب پیش آنے والے حادثات سے آگاہ کیا گیا اور ان کے استعمال اور افادیت کے حوالے سے آگاہی دی۔اس موقع پر روڈ یوزر زکو سیف سٹیز کی فراہم کردہ حادثات کی ویڈیوز اور تصاویر بھی دکھائی گئیں۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی توصیف صبیح گوندل کا کہنا تھا کہ خصوصی مہم کا مقصد عوام میں ٹریفک قوانین کی آگاہی پیدا کرنا ہے،۔سیف سٹیز انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سے جان لیوا حادثات میں 43 فیصد کمی آئی۔ڈی آئی جی موٹر وے پولیس محبوب اسلم کا کہنا تھا کہ لین کی خلاف ورزی اور ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کر رہے ہیں۔لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا سبب بنتی ہے۔اس موقع پر اٹلس ہنڈا وائس پریذیڈنٹ میازاکی نے کہا کہ اداروں کے تعاون سے موٹرسائیکلوں میں مزید سیفٹی فیچرز ایڈ کرینگے۔روڈ یورزر کو اسی طرح سیفٹی سے متعلق آگاہی مہم کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔