زیرتربیت افسران کو سیف سٹیز اتھارٹی کی ورکنگ بارے بریفنگ دی گئی
سمارٹ پولیسنگ اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ جرائم کے خاتمے کیلئے ناگزیر ہے، آپریشن کمانڈر
جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں دونوں کیلئے معاون ہے، موٹروے افسران
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے زیر تربیت افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا افسران کو سیف سٹیز اتھارٹی کی ورکنگ بارے بریفنگ دی گئی اور مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا گیااس موقع پر وفد کو سنٹرکے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، ایمرجنسی کال سینٹر،ڈسپیچ کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا۔وفد کوایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم،ملٹی میڈیا مانیٹرنگ اورالیکٹرانک چلاننگ کے نظام بارے بتایا گیا آپریشن کمانڈرایس پی عاصم جسرا نے کہا کہ سمارٹ پولیسنگ اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ جرائم کے خاتمے کیلئے ناگزیر ہے ۔زیر تربیت پولیس افسران کاسیف سٹیز اتھارٹی دورہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھاکہ جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں دونوں کیلئے معاون ہے ۔جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم فرائض سرانجام دینے میں مددگار ثابت ہورہاہے ۔ٹریفک کے بہاؤ اور قانون پر عملدرآمد کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ کا کلیدی کردار ہے ۔سیف سٹیز اتھارٹی کا جدید انفراسٹرکچر اور نوجوان عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیت قابل تعریف ہے۔بعدازاں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور وفد کے مابین یادگارشیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا