فرنٹیرکانسٹیبلری کے چو نگ ٹریننگ سنٹر میں زیر تربیت پولیس افسران کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
وفد میں 3انٹی رائٹ فورس انسٹرکٹر سمیت 10 افسران شریک
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی دیگر صوبوں کے لیے رول ماڈل کا کردار ادا کررہی ہے: وفد کے شرکاء
دورے کے دوران زیر تربیت افسران کو سیف سٹیز کے مختلف شعبہ جات کی ورکنگ دکھائی گئی
فرنٹیرکانسٹیبلری کے چو نگ ٹریننگ سنٹر میں زیر تربیت پولیس افسران کے وفدنے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق وفد میں زیر تربیت 10 افسران اور 3فیکلٹی ممبران شریک تھے۔ڈی ایس پی کوارڈینیشن پی پی آئی سی تھری محمد کامران نے تربیتی افسران کو اتھارٹی کے مختلف شعبہ کا دورہ کروایا اور بریف بھی کیا۔تربیتی کورس میں شریک افسران کو انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید مواصلاتی نظام بارے بریفنگ دی گئی۔ پولیس افسران کو سیف سٹیزمیڈیا سنٹر، ای چالان سسٹم، جدید فورنزک ایویڈنس سسٹم اور تفتیش میں اسکے فوائد بارے بھی بتایا گیا۔وفد کو ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے افسران کو جدید تفتیش کے طریقہ کاربارے،ایل ٹی ای ہینڈ سیٹ،وویمن سیفٹی ایپ بارے بھی بتایا گیا۔ دورے کے دوران زیر تربیت افسران کو سیف سٹیز کے مختلف شعبہ جات کی ورکنگ دکھائی گئی۔اس موقع پر تربیتی افسران کا خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہناتھاکہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ پولیس کے تربیتی کورسز کا لازمی جزو بن چکا ہے۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی دیگر صوبوں کے لیے رول ماڈل کا کردار ادا کررہی ہے۔ سیف سٹیز اتھارٹی کا جدید نظام اور عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیت قابل تعریف ہے