وزیراعلی پنجاب انٹرنشپ پروگرام کے شرکاء کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ
انٹیگریٹڈ 15 سسٹم کی بدولت پولیس رسپانس ٹائم میں نمایاں بہتری آئی، توصیف صبیح گوندل
انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہوا، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کی بریفنگ
وزیراعلی پنجاب انٹرنشپ پروگرام کے شرکاء کے وفدنے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔وفد میں ڈی جی پی آر افسران کی سربراہی میں 30 میڈیا سٹڈیز کے انٹرنز شریک تھے۔ وفد کو ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز توصیف صبیح گوندل نے پراجیکٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی اور اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔ وفد کو عوامی آگاہی کیمپئن، میڈیا مینجمنٹ اور ویمن سیفٹی ایپ فیچرز بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز توصیف صبیح گوندل نے بتایا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کے انٹیگریٹڈ 15 سسٹم کی بدولت پولیس رسپانس ٹائم میں نمایاں بہتری آئی جبکہ انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ سے جان لیوا حادثات میں 43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی اور عالمی سطح پر امیج بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر حفصہ جاویدنے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ نوجوانوں کو پریکٹیکل انٹرشپ کے ذریعے مارکیٹ کا بہترین تجربہ فراہم کررہا ہے۔ وفد کے شرکاء نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹیز ٹیم کی پیشہ ورانہ قابلیت اور صلاحیت دیکھ کر بہت متاثر ہوئے۔ طالبات نے مزید کہا کہ ویمن سیفٹی ایپلیکیشن خواتین کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس کا بہترین اقدام ہے۔