پروموشن کورس کے زیر تربیت ایس پیز کی تین روزہ ٹریننگ مکمل
پنجاب پولیس کے 20 زیر تربیت افسران نے سیف سٹیز اتھارٹی میں 3 روزہ تربیت مکمل کی
پولیس افسران کو ڈیجیٹل شواہد کو محفوظ کرنے اور تفتیش کو موثر بنانے بارے تربیت دی گئی
پولیس سروس عبادت سمجھ کر پوری ایمانداری سے کریں، سی اواومحمد کامران خان

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں جاری پروموشن کورس کے زیر تربیت ایس پیز کی تین روزہ ٹریننگ مکمل ہوگئی۔پنجاب پولیس کے 20 زیر تربیت افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ٹریننگ حاصل کی۔تین روزہ ٹریننگ میں افسران کو اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات بارے تربیت دی گئی اور ورکنگ بارے بھی بتایا گیا۔زیر تربیت پولیس افسران کو جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم، فیشل رکگنیشن سسٹم بارے تربیت دی گئی۔اس موقع پروفد کو ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، ایل ٹی ای ایڈوانس ٹیکنالوجی، ای چالان سسٹم بارے تربیت اور میڈیا مینجمنٹ، سوشل میڈیا بارے بھی تربیت دی گئی۔اس موقع پر پولیس افسران کو ڈیجیٹل شواہد کو محفوظ کرنے اور تفتیش کو موثر بنانے بارے بتایاگیا۔زیر تربیت افسران نے سیف سٹیز پراجیکٹ کی ورکنگ، چیلنجز اور سکیورٹی میں بہتری کے متعلق سوالات پوچھے۔چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے اختتامی سیشن میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سروس کا اصل مقصد عوامی خدمت ہے۔پولیس سروس عبادت سمجھ کر پوری ایمانداری سے کریں۔ زیر تربیت افسران نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی کا تربیتی کورس جدید طریقہ تفتیش اورجرائم کی سرکوبی میں مددگار ثابت ہوگا۔ ماڈرن پولیسنگ کے لیے کیمروں اور ٹیکنالوجی کو سمجھنا لازم ہے۔بعد ازاں وفد کو پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی