ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی آگاہی مہم
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور اٹلس ہنڈا کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی، اٹلس ہنڈا کو کیمروں میں محفوظ حادثات کی ویڈیوز فراہم کرے گی
جیل روڈ، مال روڈ پر کیمپس،حادثات کی ویڈیوز اور ماہرین لیکچرز دئیے جائینگے۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی
ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور اٹلس ہنڈا کے اشتراک سے آگاہی مہم کا آغاز کیا جائیگا۔اس حوالے سے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور اٹلس ہنڈا کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔تقریب پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر قربان لائن میں منعقد ہوئی جس میں چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان اور اٹلس ہنڈا کے جنرل مینیجر روڈ سیفٹی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان اور جنرل مینیجر روڈ سیفٹی نے معاہدے پر دستخط کیے۔معاہدے کے مطابق پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کے اشتراک سے اٹلس ہنڈا روڈ سیفٹی آگاہی مہم چلائے گا۔اس حوالے سے پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی، اٹلس ہنڈا کو آگاہی کے سلسلے میں سیف سٹیز اتھارٹی کیمروں میں محفوظ حادثات کی ویڈیوز فراہم کرے گی۔مزید یہ کہ اس حوالے سے حادثات کی وجوہات اور بچاؤ بارے آگاہی کیمپ بھی لگائیں جائیں گے۔ابتدائی مرحلے میں یہ کیمپس جیل روڈ اور مال روڈ پر لگائے جائیں گے۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مزید کہنا تھاکہ شہریوں کو حادثات کی ویڈیوز دکھانے کے ساتھ ساتھ ماہرین کے لیکچرز ربھی کھے جائیں گے۔