پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو(15) ہیلپ لائن کالز ریکارڈ جاری کردیا
15پرایک ماہ میں 20لاکھ 71 ہزار 742 کالز موصول،13لاکھ3ہزار322 غیر متعلقہ کالز کی گئیں
1 لاکھ 90ہزار12 کالز پر پولیس کی مدد فراہم کی گئی، معلومات کے حصول کیلئے87 ہزار947 کالزکی گئیں
شہری 15 پر غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں۔ترجمان سیف سٹیز
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو(15) کالز کے اعداد و شمار برائے مارچ جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق پی پی آئی سی تھری سینٹرمیں موجود 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پرمارچ میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے 20لاکھ 71 ہزار 742 کالز موصول ہوئیں۔ موصول شدہ کالز میں سے 13لاکھ3ہزار322 کالز غیر متعلقہ تھیں۔مختلف معلومات کے حصول کیلئے87 ہزار947 کالز موصول ہوئیں۔ٹوٹل موصول شدہ کالز میں سے1 لاکھ 90ہزار12 کالز پر پولیس کی مدد فراہم کی گئی۔ مارچ کے مہینے میں ٹریفک سے متعلقہ 12 ہزار 337 کالز پر راہنمائی کی گئی۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے لاہورلاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹرکی مدد سے 17 بچوں سمیت 23افراد کوتلاش کرکے اپنوں سے ملوایا گیا۔ایک ماہ میں لاہور میں 221 موٹرسائیکل، 4 گاڑیاں اور 09 رکشے مالکان کے حوالے کیے۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہناتھا کہ شہری ایمرجنسی ہیلپ لائن پر ضرورت کے وقت ہی کال کریں۔15 پر غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں۔