سیف سٹیزاتھارٹی میں سب انسپکٹر رضوان محبوب شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مینجنگ ڈائریکٹر محمد احسن یونس نے سٹاف کے ہمراہ شہید کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ سب انسپکٹر رضوان محبوب ڈی جی خان میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران شہید ہوئے جبکہ3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔