چیف ایگزیکٹو آفیسر چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کمپنی چن فینگ کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

چیف ایگزیکٹو آفیسر چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کمپنی چن فینگ نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی محمد کامران خان نے سیف سٹیز کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے بتایا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی سیف سٹی سنٹر بنا رہی ہے۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی جدید پولیسنگ کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کمپنی چن فینگ نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان کو انفراسٹرکچر میں مزید تعاون فراہم کرتے رہے گے۔ چائنہ پاکستان کو ترقی کے راہ پر گامزن کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔بعد ازاں چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے چیف ایگزیکٹو آفیسر چائنہ ریلوے کو یادگاری شیلڈ پیش کی