یواین ایف پی اے کے کنڑی ہیڈ ڈاکٹر لووے شبانے کا وفد کے ہمراہ پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کا دورہ
آپریشن کمانڈر ایس ایس پی مستنصر فیروز نے اتھارٹی کی ورکنگ بارے بریفنگ دی اور دورہ کروایا
اتھارٹی کا خواتین کے تحفظ کیلئے ایپ بنانا اچھا اقدام ہے۔یواین ایف پی اے
یواین ایف پی اے،سول سوسائٹی اوراین جی اوز کے تعاون سے ویمن سیفٹی ایپ کی آگاہی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایس پی مستنصر فیروز

یواین ایف پی اے کے کنڑی ہیڈڈاکٹر لووے شبانے نے وفد کے ہمراہ پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کا دورہ کیا۔ وفد کو
آپریشن کمانڈر ایس ایس پی مسنتصرفیروز نے نے ویمن سیفٹی ایپ، ایمرجنسی ہیلپ میں ریسپانس کے حوالے سے بتایا اورپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا۔تفصیلات کے مطابق یواین ایف پی اے کے وفد کوویمن سیفٹی ایپلیکیشن کی ورکنگ سمیت ایمرجنسی میں چیٹ کرنے اور کالز موصول کرنے کے طریقہ کاربارے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پروفد کوایپ میں موجود الرٹ بٹن،چیٹ سسٹم،لوکیشن ریوز اور آگاہی دستاویزات جیسے فیچرز بارے بھی بریفنگ دی گئی۔ ایس ایس پی مستنصرفیروز نے کہناتھا کہ ایپ سے ورکنگ وگھریلو خواتین،سٹوڈنٹس سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ خواتین مستفید ہو رہی ہیں۔اتھارٹی روزانہ کی بنیاد پر مختلف نوعیت کی کالز موصول کررہی ہے جن کو ہر ممکن پولیس کی مدد فراہم کی جارہی ہے۔خواتین کے تحفظ کے لیے بنائی گئی ایپ کو انسٹال کرنے کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔اس موقع پر وفدکے شرکاء کا خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہناتھاکہ اتھارٹی کا خواتین کے تحفظ کیلئے ایپ بنانا اچھا اقدام ہے۔ ایپ کی آگاہی گاوں،دیہات اور دور دراز علاقوں تک پہنچا نے میں ہر ممکن مدد فراہم کرینگے۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خواتین اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کریں۔بعدا زاں وفد کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔