یوتھ جنرل اسمبلی کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
سیف سٹیز پراجیکٹ کی بدولت پولیس اور عدالت کو تفتیش اور ٹرائل میں بھرپور مدد مل رہی ہے :ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزتوصیف صبیح گوندل
جدید پولسنگ کے اس نظام سے پولیس کلچر میں مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں، وفد کے شرکاء

یوتھ جنرل اسمبلی کے20رکنی وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ وفدکو ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز توصیف صبیح گوندل نے اتھارٹی کے ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی اور مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔ وفد کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید مواصلاتی نظام بارے بریفنگ دی گئی۔ وفد کوآپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، میڈیا مینجمنٹ سنٹر،ایمرجنسی ہیلپ لائن سنٹر کے نظام بارے بتایا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزتوصیف صبیح گوندل نے بتایا کہ سیف سٹیز پراجیکٹ کی بدولت پولیس اور عدالت کو تفتیش اور ٹرائل میں بھرپور مدد مل رہی ہے۔ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں سیف سٹیز کا کردار مثالی رہا۔ اس موقع پروفد کے شرکاء نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی منصوبے میں ماڈرن ٹیکنالوجی کا استعمال پولیس کلچر میں تبدیلی کا عملی نمونہ ہے۔ پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ کا اجراء سیف سٹیز اتھارٹی کا قابل ستائش کارنامہ ہے۔ دورے کے اختتام پر وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ویب ٹی وی پروگرام میں شرکت کی۔