پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 15 کال پر بروقت ایکشن لیتے ہوئے چوری کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق پکار 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر سرگودھا سے چوری کی کال موصول ہوئی۔ کالر نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص چوری کی غرض سے گھر میں گھس آیا ہے۔ سیف سٹی ایمرجنسی ہیلپ لائن ٹیم نے تھانہ سرگودھا سٹی سے پولیس فورس کو موقع پر روانہ کیا۔ پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چور کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سیف سٹی عوامی شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15پر کال کریں۔