رکن صوبائی اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی آمد
Published On: January 14, 2022

رکن صوبائی اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی آمد
چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے مسرت جمشید چیمہ کو اتھارٹی کا دورہ کروایا
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی بدولت لاہور ماضی کی نسبت ذیادہ محفوظ اور پرامن ہے، مسرت جمشید چیمہ
حکومت پنجاب جدید پولیسنگ کے شاہکار سینٹرز کو صوبہ بھر میں پھیلائے گی، ممبر صوبائی اسمبلی

 
رکن صوبائی اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے مسرت جمشید چیمہ کو اتھارٹی کا دورہ کروایا اور مختلف شعبہ جات بارے بریفنگ بھی دی۔تفصیلات کے مطابق رکن اسمبلی کواتھارٹی کے انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، ایمرجنسی 15 ہیلپ سینٹر اورویمن سیفٹی ایپ ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع مسرت جمشید چیمہ کا خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھاکہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی بدولت لاہور ماضی کی نسبت ذیادہ محفوظ اور پرامن ہے۔جدید انفراسٹرکچر کے باعث لاہور دنیا کے بڑے شہروں کا مقابلہ کر رہا ہے۔خواتین کے تحفظ کیلئے ویمن سیفٹی ایپ ایک مثالی اقدام ہے، اسکی تشہیر کریں گے ان کا مزید کہنا تھاکہ ویمن سیفٹی ایپ فیچرز اور طریقہ استعمال کو کالج، یونیورسٹیوں کے سلیبس کا حصہ ہونا چاہیے۔محدود وسائل کے باوجود سیف سٹیز اتھارٹی نے جرائم کی روک تھام میں نمایاں کردار ادا کیا۔حکومت پنجاب جدید پولیسنگ کے شاہکار سینٹرز کو صوبہ بھر میں پھیلائے گی۔ بعدا زاں چیف آپریٹنگ آفیسرڈی آئی جی محمد کامران خان نے ممبر صوبائی اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کو اتھارٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی۔