پنجا ب سیف سٹیز اتھارٹی نے سال 2021کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی
15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر4 کروڑ38لاکھ55ہزار 280کالز موصول ہوئیں
تفتیش میں مددکیلئے 5ہزار561 کیسز میں آڈیو، ویڈیو شہادتیں فراہم کی گئیں
نفرت آمیز مواد پر مبنی 4 ہزار 254 سوشل میڈیا پیجز کو رپورٹ کیا گیا۔ترجمان

 
پنجا ب سیف سٹیز اتھارٹی نے سال 2021کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق اتھارٹی نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر4کروڑ38لاکھ55ہزار 280کالز موصول کیں۔ موصول شدہ کالز میں سے 2کروڑ75لاکھ 87ہزار 925 غیر متعلقہ کالز کی گئیں 43لاکھ25ہزار938 کیسزمیں عوام کو ایمرجنسی میں مدد فراہم کی گئی۔۔ مختلف معلومات کے حصول کے لیے 14لاکھ 11ہزار 872 کالز پر عوام کی راہنمائی کی گئی۔ ٹوٹل کالز میں سے ٹریفک سے متعلق 1 لاکھ 16ہزار 160 کالز پرعوام الناس کو معلومات فراہم کی گئی۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کوتفتیش میں مددکیلئے5 ہزار561کیسز میں آڈیو،ویڈیو شہادتیں فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ پرو اکٹیو پولیسنگ کے ذریعے 57ہزار79مشتبہ حرکات، اشیاء کو کیمروں میں نظر آنے پر پولیس کو بھیجا گیا۔ پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی کے میڈیا مانیٹرنگ سنٹر سے نفرت آمیز مواد پر مبنی 4 ہزار 254سوشل میڈیا پیجز قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو رپورٹ کئے گئے۔ سال 2021 میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر نے 134گمشدہ بچوں و بزرگوں کو اپنوں سے ملوایا جبکہ 2377موٹر سائیکلز، 41گاڑیاں اور 45 رکشے برآمد کرکے مالکان کے حوالے کیے گئے۔
ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق سوشل میڈیااکاؤنٹس،ویب ٹی وی اور سیف سٹی ایف ایم 88.6پر عوامی آگاہی کے لئے 5 ہزار 203 مہم چلائی گئیں۔اس کے علاوہ اتھارٹی کی جانب سے پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ کی تشہیر کیلئے بھی مہم چلائی گئی۔ ای چالان کے متعلق آگاہی کے حوالے سے پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے8815 ایس ایم ایس سسٹم بھی متعارف کروایا۔