ٹیکسٹائل ٹریڈرزایسوسی ایشن اور برگد آرگنائزیشن کے وفود کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
سول سوسائٹی اور متعلقہ تنظیموں کے تعاون سے ویمن سیفٹی ایپ کی آگاہی مہم جاری ہے، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز توصیف صبیح
سیف سٹیز پراجیکٹ کی بین الاقوامی سطح پر تشہیر سے انویسٹرز کو راغب کیا جاسکتا ہے، ٹیکسٹائل ٹریڈرزایسوسی ایشن
خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ویمن سیفٹی ایپ کا اجراء نہایت خوش آئند ہے، برگد شرکاء

ٹیکسٹائل ٹریڈرزایسوسی ایشن اوربرگد آرگنائزیشن کے وفود نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ٹیکسٹائل ٹریڈرزایسوسی ایشن کے وفد میں چیئرمین چوہدری محمد طارق سمیت 5 اور برگد آرگنائزیشن کے30 ممبران شریک تھے۔اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز توصیف صبیح گوندل اور شفٹ کمانڈر شاہد چدھڑ نے سیف سٹی بارے تفصیلی بریفنگ دی اورمختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا۔وفودنے کیمروں کی مدد سے شہر بھر کی مانیٹرنگ اور 15 ایمرجنسی رسپانس سسٹم کی ورکنگ دیکھی۔انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ اور آرٹیفشل انٹیلیجنس نظام بارے بھی بتایا گیا۔وفود کو بتایا گیا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے انٹیگریٹڈ نظام کی بدولت پولیس رسپانس ٹائم میں نمایاں بہتری آئی ہے۔پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہورہی ہے۔سول سوسائٹی اور متعلقہ تنظیموں کے تعاون سے ویمن سیفٹی ایپ کی آگاہی مہم جاری ہے۔اس موقع پر چیئرمین ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن چوہدری طارق نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی جیسے پراجیکٹ پاکستان میں معیشت کی بہتری کے لیے ناگزیر ہیں۔سیف سٹیز پراجیکٹ کی بین الاقوامی سطح پر تشہیر سے انویسٹرز کو راغب کیا جاسکتا ہے۔پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کا انٹیگریٹڈ نظام اور ورکنگ مثالی ہے۔برگد آرگنائزیشن کے سربراہ کا کہنا تھاکہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ویمن سیفٹی ایپ کا اجراء نہایت خوش آئند ہے۔