ایڈوانس پرموشن کورس موٹروے پولیس افسران کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
وفد میں زیر تربیت 19 سینئر انسپکٹرز سمیت فیکلٹی ممبران شریک
پولیس کلچر میں تبدیلی کیلئے سیف سٹیز منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے، افسران
آپریشن کمانڈرز عاصم جسرا اور معاذ ظفر نے اتھارٹی کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی
ایڈوانس پرموشن کورس نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس افسران کے وفدنے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق وفد میں زیر تربیت 19 انسپکٹرز سمیت 3فیکلٹی ممبران شریک تھے۔زیر تربیت افسران کے وفد کو آپریشن کمانڈرز عاصم جسرا اور معاذ ظفر نے اتھارٹی بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ڈی ایس پی کوارڈینیشن پی پی آئی سی محمد کامران نے تربیتی افسران کو اتھارٹی کے مختلف شعبہ کا دورہ کروایا اور بریف بھی کیا۔تربیتی کورس میں شریک افسران افسران کی انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، اور جدید مواصلاتی نظام بارے بریفنگ دی گئی۔ پولیس افسران کو سیف سٹیزمیڈیا سنٹر، ای چالان سسٹم، جدید فورنزک ایویڈنس سسٹم اور تفتیش میں اسکے فوائد بارے بتایا گیا۔وفد کو ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے افسران کو جدید تفتیش کے طریقہ کاربارے،ایل ٹی ای ہینڈ سیٹ،وویمن سیفٹی ایپ بارے بھی بتایا گیا۔ دورے کے دوران زیر تربیت افسران کو سیف سٹیز کے مختلف شعبہ جات کی ورکنگ دکھائی گئی۔اس موقع پر تربیتی افسران کا خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہناتھاکہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ پولیس کے تربیتی کورسز کا لازمی جزو بن چکا ہے۔پولیس کلچر میں تبدیلی کیلئے سیف سٹیز منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ٹریفک کے نظام کو موثر بنانے کے لیے ایسے منصوبے ناگزیر ہیں