نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے نیوزی لینڈکے سکیورٹی وفد کو بریفنگ دی
نیوزی لینڈ سکیورٹی ٹیم نے شہر بھر میں نصب کیمروں سے مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا
سکیورٹی وفد کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار
 
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق 4رکنی نیوزی لینڈ سکیورٹی ٹیم کے ہمراہ پی سی بی حکام نے بھی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔نیوزی لینڈسکیورٹی وفد میں سائمن انزلے، گریگ مین، ریگ ڈیکاسن اور ہیتھ مل شامل تھے.نیوزی لینڈ سکیورٹی ٹیم کے وفد کو چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی اور اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا۔ اس موقع پرنیوزی لینڈ سکیورٹی ٹیم کوائیر پورٹ وسٹیڈیم روٹس،ہوٹلز،پارکنگ،پولیس فورس کے انتظامات بارے بریفنگ دی گئی اورپاکستان دورہ کرنے والی ٹیموں کو دی جانے والی سکیورٹی کی ویڈیو زبھی دکھائی گئیں۔سکیورٹی وفد کوجدید ٹیکنالوجی کے استعمال و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی اشتراک بارے بتایا گیا۔سکیورٹی ٹیم نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سنٹر سے شہر بھر میں نصب کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔چیف آپریٹنگ آفیسر نے بتایا کہ لاہور میں کرکٹ کیلئے سکیورٹی انتظامات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں۔نیوزی لینڈ سکیورٹی وفد کے ہیڈسائمن انزلے کا کہناتھاکہ پاکستان پہلی بار آیا، سیف سٹیز کا انفراسٹرکچر دنیا کے بہترین سسٹمز میں سے ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا بعد ازاں دورے کے اختتام پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔