چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان اور پوسٹ ماسٹر جنرل خواجہ عمران رضا نے معاہدے پر دستخط کئے
پاکستان پوسٹ کے ذریعے پنجاب بھر میں ای چالان ڈیلیوری کو مزید موثر بنایا جائیگا۔چیف آپریٹنگ آفیسر محمدکامران خان
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور پاکستان پوسٹ کے مابین ای چالان ڈیلیوری کا معاہدہ طے پا گیا۔معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب پاکستان پوسٹ آفس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان اور پوسٹ ماسٹر جنرل خواجہ عمران رضا سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان اور پوسٹ ماسٹر جنرل خواجہ عمران رضا نے معاہدے پر دستخط کئے۔معاہدے کے مطابق پاکستان پوسٹ پنجاب بھر میں ای چالان ڈیلیوری کو مزید موثر بنائے گا۔اس سلسلے میں خصوصی سیل قائم کیا جائیگا،مخصوص عملہ،کمپیوٹر سسٹم اور ہارڈویئر فراہم کئے جائینگے۔3 شفٹوں میں نادہندگان گاڑیوں کے خلاف ای چالان تیار کیے جائینگے۔ وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں سیف سٹی، محکمہ ایکسائز اور پی پی او ڈی سافٹ ویئر کو مربوط کیا گیا۔واضح رہے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ای چالان پاکستان پوسٹ کے ذریعے بھیجنے کا عمل جاری ہے۔