15پرایک ماہ میں 16لاکھ 7 ہزار 39 کالز موصول، 10لاکھ 12ہزار 828 غیر متعلقہ کالز کی گئیں
ایک لاکھ 50ہزار 858کالز پر پولیس کی مدد فراہم کی گئی، معلومات کے حصول کیلئے41ہزار ہزار 528 کالزکی گئیں
شہری 15 پر غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں۔ترجمان سیف سٹیز
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو(15) کالز کے اعداد و شمار برائے فروری جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق پی پی آئی سی تھری سینٹرمیں موجود 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پرفروری میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے16لاکھ 7 ہزار 39 کالز موصول ہوئیں جبکہ موصول شدہ کالز میں سے 10لاکھ 12ہزار 828 کالز غیر متعلقہ تھیں۔مختلف معلومات کے حصول کیلئے41ہزار ہزار 528 کالز موصول ہوئیں۔ٹوٹل موصول شدہ کالز میں سے 1لاکھ 50ہزار858 کالز پر پولیس کی مدد فراہم کی گئی اس کے علاوہ ماہ فروری کے مہینے میں ٹریفک سے متعلقہ 10ہزار274 کالز پر راہنمائی کی گئی۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے لاہورلاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹرکی مدد سے10 کمسن بچوں سمیت 12 افراد کو اپنوں سے ملوایا گیااورایک ماہ میں157موٹر سائیکلز,رکشے 5اور3گاڑیوں کی نشاندہی کرکے مالکان کے حوالے کروائے گئے۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہناتھا کہ شہری ایمرجنسی ہیلپ لائن پر ضرورت کے وقت ہی کال کریں 15 پر غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں۔