ورلڈ سنوکر چیمپئن احسن رمضان نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔کم عمر ترین عالمی سنوکر چیمپئن پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے برینڈ ایمبسڈر بن گئے۔اس موقع پرچیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے احسن رمضان کوایمبیسڈر کیپ اور اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی محمد کامران خان کا کہنا تھا کہ احسن رمضان نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔اتنی کم عمری میں یہ اعزاز اللہ تعالی کی جانب سے احسن کی محنت کا صلہ ہے۔ابھی کیرئر کی ابتدا ہے، مستقل محنت سے احسن کئی اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔ ورلڈ سنوکر چیمپئن کا خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا ایمبسڈر بن کر دلی خوشی محسوس کررہا ہوں۔مستقبل میں مزید کامیابیوں کیلئے ان تھک محنت اور قوم کی دعاوں پر انحصار ہے۔ اس موقع پر ورلڈ سنوکر چیمپئن کو اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔عالمی چیمپئن احسن رمضان نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی پلے ایریا میں سنوکر کھیلی اور پولیس کمیونیکیشن افسران کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔ ورلڈ سنوکر چیمپئن احسن رمضان نے سیف سٹی ویب ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی۔ دورے کے موقع ورلڈ سنوکر چیمپئن کے کوچ شاہد حسین، مینیجر عمران نوشاہی اور فیصل اکرم بھی عالمی چیمپئن کے ہمراہ تھے