نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں زیر تربیت افسران کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔وفد میں سری لنکن حکومت کے سینئرافسران سمیت ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران شریک تھے۔وفد میں سری لنکن وزیراعظم آفس کے اسسٹنٹ سیکرٹری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت ایڈمنسٹریٹیو،پولیس، کسٹمز،ان لینڈریونیوسروسزکے افسران شامل تھے۔17رکنی وفد کوچیف آپریٹنگ آفیسرمحمد کامران خان نے بریفنگ دی اور اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دودہ بھی کروایا۔افسران کو آپریشنز،ایمرجنسی ریسپانس سسٹم،انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم بارے بھی بتایا گیا۔سری لنکن وفد کے شرکاء نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے۔ سیف اینڈ سمارٹ سٹی کے اس تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔ پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کے بدولت لاہور کا شماردنیا کے محفوظ شہروں میں ہوتا ہے۔ بعد ازاں پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی اور وفد کے مابین یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔