پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور چائلڈ پروٹیکشن بیوروکا بچوں کی گداگری کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل
کیمروں کی مانیٹرنگ سے بھیک مانگنے والے بچوں اور بھکاری مافیا کی نشاندہی کی جائیگی
چائلڈپروٹیکشن افسران سیف سٹی سنٹر میں ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے
سیف سٹی کیمروں سے بھکاری بچوں کی نشاندہی پر ریسکیو کرنے میں مدد ملے گی
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور چائلڈ پروٹیکشن بیورونے بچوں کی گداگری کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بنا لیا۔اس حوالے سے
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کیمروں سے مدد سے چائلڈ بیگری کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیگی۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کیمروں کی مانیٹرنگ سے بھیک مانگنے والے بچوں اور بھکاری مافیا کی نشاندہی کی جائیگی۔چائلڈپروٹیکشن افسران سیف سٹی سنٹر میں ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔اس حوالے سے سیف سٹی مانیٹرنگ سنٹرمیں چائلڈپروٹیکشن افسران کے لیے خصوصی ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو افسران پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ساتھ ملکر کیمروں کی مدد سے ٹریفک سگنلز کی مانیٹرنگ کرینگے۔سیف سٹی کیمروں سے بھکاری بچوں کی نشاندہی پر ریسکیو کرنے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی تمام اداروں سے ہر ممکن تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔