محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے انٹرنشپ پروگرام کی طالبات نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا مطالعاتی دورہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر عادل نواز خان کی سربراہی میں انٹرنیشنل ریلیشنز کی 15 طالبات وفد میں شامل تھیں۔ وفد کو ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز توصیف صبیح گوندل نے پراجیکٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی اور اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔ طالبات کو عوامی آگاہی کیمپئن، میڈیا مینجمنٹ اور ویمن سیفٹی ایپ فیچرز بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز توصیف صبیح گوندل نے بتایا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کے انٹیگریٹڈ 15 سسٹم کی بدولت پولیس رسپانس ٹائم میں نمایاں بہتری آئی جبکہ انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ سے جان لیوا حادثات میں 43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالیاور عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر عادل نواز خان نے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ نوجوانوں کو پریکٹیکل انٹرشپ کے ذریعے مارکیٹ کا بہترین تجربہ فراہم کرہا ہے۔ وفد کے شرکاء نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹیز ٹیم کی پیشہ ورانہ قابلیت اور صلاحیت دیکھ کر بہت متاثر ہوئے۔ طالبات نے کہا کہ ویمن سیفٹی ایپلیکیشن خواتین کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس کا بہترین اقدام ہے۔