پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو(15) ہیلپ لائن کالز ریکارڈ جاری کردیا
ون فائیو(15) پرایک ماہ میں 23لاکھ68 ہزار284 کالز موصول،14لاکھ03ہزار515 غیر متعلقہ کالز کی گئیں
2 لاکھ 02ہزار066 کالز پر پولیس کی مدد فراہم کی گئی، معلومات کے حصول کیلئے37 ہزار751 کالزکی گئیں
شہری 15 پر غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں۔ترجمان سیف سٹیزاتھارٹی

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو(15) کالز کے اعداد و شمار برائے ستمبر جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق پی پی آئی سی تھری سینٹرمیں موجود 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پرستمبر میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے 23لاکھ68 ہزار 284 کالز موصول ہوئیں۔ موصول شدہ کالز میں سے 14لاکھ03ہزار515 غیر متعلقہ تھیں۔مختلف معلومات کے حصول کیلئے37 ہزار751 کالز موصول ہوئیں۔ٹوٹل موصول شدہ کالز میں سے2 لاکھ 02ہزار066 پر پولیس کی مدد فراہم کی گئی۔ ستمبر کے مہینے میں ٹریفک سے متعلقہ08 ہزار284 کالز پر راہنمائی کی گئی۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے لا ہورلاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹرکی مدد سے ایک ماہ میں 13لاپتہ افراد اور 86 موٹرسائیکل مالکان کے حوالے کیے۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہناتھا کہ شہری ایمرجنسی ہیلپ لائن پر ضرورت کے وقت ہی کال کریں 15 پر غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں۔