73ویں پنجاب گیمز میں شامل ایتھلیٹس کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ وفد میں گلگت بلتستان سے آئے مختلف کھیلوں کے 50 مرد و خواتین کھلاڑی شامل پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں ایشیاء کی سب سے بڑی سرویلنس وال کا نظارہ متاثر کن ہے، گلگتی ایتھلیٹس سیف سٹیز کے مربوط نظام سے پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کے پرامن انعقاد میں مدد مل رہی ہے، ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور27 اکتوبر: 73ویں پنجاب گیمز میں شامل ایتھلیٹس کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد میں گلگت بلتستان سے آئے مختلف کھیلوں کے 50 مرد و خواتین کھلاڑی شامل تھے۔گلگتی کھلاڑیوں نے سیف سٹیز کیمروں کی آنکھ سے لاہور شہر کا جائزہ لیا۔پنجاب گیمز میں شامل ایتھلیٹس نے دورہ کے موقع پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں ایشیاء کی سب سے بڑی سرویلنس وال کا نظارہ کرتے ہوئے متاثر کن قرار دیا۔اس موقع پر گلگتی ایتھلیٹس خواتین کھلاڑیوں نے پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ کے فیچرز میں گہری دلچسپی کا اظہاربھی کیا۔اتھلیٹس کے وفد کوآپریشن اینڈ مانیٹرنگ سنٹر، ایمرجنسی 15 سسٹم، الیکٹرانک ڈیٹا انالیسز سنٹر اورمیڈیا مینجمنٹ سینٹر کی آگاہی مہم بارے بریفنگ دی گئی۔ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب گیمز کا انعقاد خوش آئند ہے، مستقبل کے ستارے سامنے آئیں گے۔پنجاب گیمز کے دوران تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی کو یقینی بنایا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ سپورٹس اور یوتھ ایکسچنج پروگرام صوبائی ہم آہنگی میں اہم ہیں۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مربوط نظام اور جدید ٹیکنالوجی سے پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کے پرامن انعقاد میں مدد مل رہی ہے۔