PSCA introduced digital tablets in PRU vehicles
E Traffic app for Lahore traffic police is also introduced
Location tracing, blacklisting and details of stolen vehicles will be available in tablets; CCPO Lahore
Tablets are installed in 8 vehicles of PRU in first phase; COO Muhammad Kamran Khan
Lahore Oct 5;
Punjab Safe Cities Authority has introduced Tablets equipped with modern technology integrated with criminal record of proclaimed offenders, e challan data, stolen and black listed vehicles and other necessary information to maintain law and order and curb crime in the provincial metropolis. Capital City Police Officers (CCPO) Lahore Additional IG Ghulam Mahmood Dogar and Chief Operating Officer Kamran Khan on Tuesday, inaugurated the information technology based tablets in eight vehicles of Police Response Unit in a ceremony held at Punjab Safe Cities Authority Qurban lines Lahore. DIG Operations Capt. (R) Sohail Chuhdary, CCPO Muntazir Mehdi, SP Dolphin Squad/PRU Rashid Hidayat, SP Coordination PSCA Asim Jasra and other police officers were also present.
On this occasion Chief Operating Officer Muhammad Kamran Khan briefed CCPO Ghulam Mehmood Dogar about the working of E-Traffic app and tablets equipped with modern technology. He said that E-Challan Defaulters are being seized with the help of Lahore Traffic Police. Tablets are inaugurated in eight vehicles of Police Response Unit (PRU) as a pilot project. These tablets have been installed in eight vehicles of PRU including Shahdara, kahna, sherakot, Chung and Harbanspura. This facility has also been provided to the MTD handsets of traffic police to track the stolen, e challaned vehicles as well as criminals with record.
While talking with media persons, Ghulam Mahmood Dogar expressed the significance of latest technology in operational and strategic policing to serve humanity and curb crime. Lahore Police have increasingly realized the need for high performance connectivity, providing real-time access to applications required to check the identity and record of suspected persons and vehicles, he added.
The CCPO Lahore said that these Tablets have been linked with the Punjab Safe Cities Authority and the officers and officials of PRU teams could get all necessary information available at PSCA during their patrolling, snap and surprise checking as well as monitoring of the processions and other law and order related activities through live view cameras installed on their vehicles. The scope of these tablets will be expanded to all the remaining vehicles of the PRU after analysing the output and further improving the performance of these Tablets based pilot project. The team members of PRU vehicles have also been imparted necessary training to use these Tablets in sync with PSCA data. He said technological support and advancement of PSCA is the bone of Lahore police particularly in promoting citizen centric IT based policing. Ghulam Mahmood Dogar further said that Lahore Police has improved and rationalized its human resources as well as logistics in accordance with the needs of present era by introducing latest technology and adopting smart policing tactics.
The Chief Operating Officer (COO) PSCA Kamran Khan said, E-Traffic app has been provided to the city traffic police through which Traffic wardens can check the record of E-Challan defaulter vehicles. He added more, PSCA is the most important security project and a national asset, providing all possible estate of the art technical support to the Lahore police according to their demand to enable and equipped them with latest technology to eradicate crimes.
پولیس ریسپانس یونٹ کی گاڑیوں میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس ٹیبلٹس متعارف
سٹی ٹریفک پولیس لاہور کیلئےای ٹریفک ایپ بھی متعارف کروا دی گئی
اشتہاری مجرمان کی لوکیشن،ٹریسنگ،بلیک لسٹ اور چوری شدہ گاڑیوں کی تفصیلات ٹیبلٹس میں دستیاب ہونگی،سی سی پی او لاہور
ٹیبلٹس ابتدائی طور پر پولیس ریسپانس یونٹ کی8 گاڑیوں میں نصب کی گئیں ہیں،سی او او محمد کامران خان
لاہور:5اکتوبر
پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی میں پولیس ریسپانس یونٹ کی گاڑیوں میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس ٹیبلیٹس لگانے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر اور چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نےافتتاح کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کیپٹن(ر) سہیل چوہدری،سی ٹی
او منتظر مہدی،ایس پی ڈولفن سکواڈ و پیرو راشد ہدایت، ایس پی آئی سی تھری محمد عاصم جسرا و دیگر سینئر پولیس افسران اس موقع پر موجود تھے۔
افتتاح کے موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو ای ٹریفک ایپ اور جدید ٹیکنالوجی کی حامل ٹیبلٹس کی ورکنگ بارے بریفنگ دی ان کا کہنا تھا کہ لاہور ٹریفک پولیس کے تعاون سے ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کو پکڑنے کا سلسلہ جاری ہے اب ای ٹریفک ایپ کی مدد سے ایم ٹی ڈی ہینڈ سیٹ رکھنے والے تمام ٹریفک وارڈنز ای چالان نادہندہ گاڑیوں کا ریکارڈ چیک کر سکیں گےجبکہ پی آر یو گاڑیوں میں موجود پولیس اہلکار جدید ٹیکنالوجی کی حامل ٹیبلٹس میں
موجود ایپ کی مدد سے کیمروں کی لائیو مانیٹرنگ سمیت ایکسائزریکارڈ ،اشتہاری ملزمان کا ریکارڈاور ای چالان ڈیفالٹرگاڑیوں کو با آسانی چیک کر سکیں گے۔
اس موقع پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور سی اواو محمد کامران خان نے میڈیا سے گفتگو بھی کی ۔سی سی پی او لاہورنے کہا کہ کریمینل ریکارڈ، ای چالاننگ ڈیٹا و دیگر اہم معلومات جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرکے لا اینڈ آرڈر اور کرائم کنٹرول میں بہتری لائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ یہ ٹیبلٹس ابتدائی طور پر پولیس ریسپانس یونٹ کی 8 گاڑیوں میں نصب کئے گئے ہیں جبکہ ان گاڑیوں پر تعینات پی آر یو افسران و اہلکاروں کو ان ٹیبلٹس کو آپریٹ کرنے کی تربیت فراہم کی گئی ہے۔سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے مزید کہا کہ پولیس ریسپانس یونٹ کی گاڑیوں میں نصب یہ ٹیبلٹس ہمہ وقت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ساتھ منسلک ہیں اور دوران پٹرولنگ یا سنیپ چیکنگ کے دوران ضرورت پڑنے پر کسی بھی شخص یا گاڑی کی مانیٹرنگ،کریمینل ریکارڈ اور ڈیٹا چیکنگ،جرائم پیشہ و اشتہاری مجرمان کی لوکیشن اور ٹریسنگ،بلیک لسٹ اور چوری شدہ گاڑیوں کی تفصیلات ان ٹیبلٹس میں دستیاب ہونگی۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ پولیس ریسپانس کے گاڑیوں میں نصب لائیو ویو کیمروں سے جلسے جلوسوں اور لا اینڈ آرڈر صورتحال میں مشتبہ و قانون شکن عناصر، مشکوک گاڑیوںکی مانیٹرنگ اور ٹیبلٹس پر دستیاب ڈیٹا سے جانچ پڑتال کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر 8 گاڑیوں پر نصب ٹیبلیٹس کی کارکردگی کا جائزہ لے کر موجودہ سہولیات میں بہتری لائی جائے گی جبکہ اس سہولت کا دائرہ کار پی آر یو کی باقی وہیکلز تک بھی بڑھا دیا جائے گا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کو ایم ٹی ڈی ہینڈسیٹ میں ای ٹریفک کے نام سے ایپ بھی فراہم کر دی گئی ہے جس کے
ذریعے ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کا ریکارڈ چیک کر سکتے ہیں ۔ شہریوں کی سہولت کے لئے مربوط ٹریفک انتظامات کیے جا رہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور پولیس کو ڈیمانڈ کے مطابق سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی پر مشتمل سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔